پنجاب میں حلقہ پی پی84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں حلقہ پی پی84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ

خوشاب: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی84 میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، (ن) لیگ کے ملک معظم کلو اور  پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی پی84 میں 2لاکھ ،92 ہزار،687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 229پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور43 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے، حلقے میں امن و امان کیلیے 500رینجرز کے جوان اور2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنر نے مانیٹر کرنے کیلیے 10مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے عوام سے  اپیل کی کہ  ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے آئیں۔

واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

The post پنجاب میں حلقہ پی پی84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ejbqwn