پشاور آنے والی 2 بین الاقوامی پروازوں کے 39 مسافر کورونا مریض نکل آئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور آنے والی 2 بین الاقوامی پروازوں کے 39 مسافر کورونا مریض نکل آئے

 پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔ دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاور پہنچیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند،  مسافر بغیر ٹیسٹ جہاز میں سوار ہو جاتے ہیں، ساتھ بیٹھا دوسرا مسافربھی اسی طرح کورونا وائرس کا شکارہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرزکورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا میں مبتلا زیادہ ترایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز، برج آپریٹرزمتاثر ہوئے تھے۔

The post پشاور آنے والی 2 بین الاقوامی پروازوں کے 39 مسافر کورونا مریض نکل آئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f4z280