قوم کو ایک رمضان، ایک عید کا تحفہ دیں گے، طاہر اشرفی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قوم کو ایک رمضان، ایک عید کا تحفہ دیں گے، طاہر اشرفی

 لاہور: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہرمحموداشرفی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا ا ظہار کیا ہے کہ قوم کو ایک رمضان المبارک اور ایک عید کا تحفہ دیں گے ،ملاقات کے بعد حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک اور عید کے چاند پر اتفاق ترجیح ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی سائنسی علوم اور گواہوں کو شریعت اسلامیہ کے احکامات کے مطابق دیکھے گی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے رویت ہلال کمیٹی کے رمضان المبارک کیلئے اجلاس کو پشاور میں کرنے کے فیصلے کو درست سمت قرار دیتے ہوئے کہا امید ہے خیبر پختونخواہ کے علماء کی گواہیوں کے معاملہ میں شکایت دور ہو گی ، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اس سلسلہ میں تمام فریقوں سے رابطہ میں ہیں ، مولانا عبد الخبیر آزاد با صلاحیت ہیں اور امید ہے کہ وہ مشکلات پر قابو پا لیں گے ۔

The post قوم کو ایک رمضان، ایک عید کا تحفہ دیں گے، طاہر اشرفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dBdy0Q