پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

 اسلام آباد: پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد  پیپلز پارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم میں خلیج مزید وسیع ہوگئی۔  سیینٹ میں اپوزیشن کے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔

سینیٹ اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرہ میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔ سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کئے۔

آزاد اپوزیشن سینیٹرز کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے آزاد اپوزیشن کے سینیٹرز سے ملاقات کی۔ دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

The post پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31NCCME