مریم نواز کی طبیعت سنبھل گئی، سیاسی سرگرمیوں کا آغاز دورہ کراچی سے کریں گی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مریم نواز کی طبیعت سنبھل گئی، سیاسی سرگرمیوں کا آغاز دورہ کراچی سے کریں گی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے اور انہیں ان کے معالجین نے  سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جب کہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کاسیاسی مصروفیات شروع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہوگئی تھی، رواں کے شروع میں ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم انہیں ایک بار پھر گلے میں درد اور بخار نے آگھیرا اور ان کے معالجین نے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کردیا۔ تاہم وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے پیغامات کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوتی رہیں۔

The post مریم نواز کی طبیعت سنبھل گئی، سیاسی سرگرمیوں کا آغاز دورہ کراچی سے کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vgCWAh