خیبرپختون خوا میں عید تک تعلیمی ادارے بند - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبرپختون خوا میں عید تک تعلیمی ادارے بند

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند کرنے کا اعلان کردیا

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبر پختون حکومت نے ایک بار پھر کورونا زد اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے بعد پھر عید تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا، تاہم گزشتہ روز کے این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اب دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اعلامیے میں پیر 26 اپریل سے عید تک نویں سے انٹر تک کے تعلیمی ادارے بند ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت کا پہلی سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے ملک  بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے، جب کہ جب کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی تھی۔ دوسری جانب خیبرپختون خوا حکومت نے 19 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا تعطیلات سے بند صوبے کے 21 اضلاع میں نویں سے بارویں تک زیر تعلیم بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تین دن ہر کلاس کے آدھے بچے آئیں گے اور پھر اگلے تین دن باقی بچے آئیں گے۔

 

 

The post خیبرپختون خوا میں عید تک تعلیمی ادارے بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sICrgp