تجارتی مراکز کے اوقات کار بڑھائے جائیں، چین اسٹورز ایسوسی ایشن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تجارتی مراکز کے اوقات کار بڑھائے جائیں، چین اسٹورز ایسوسی ایشن

 کراچی: چین اسٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کورونا کے دوران تاجر برادری کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے تجارتی مراکز کے رائج اوقات میں توسیع کا مطالبہ کردیاہے۔

ایسوسی ایشن نے این سی او سی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ مارکیٹس اور شاپنگ مالز کے نافذ العمل اوقات کا فوری جائزہ لینے سے کاروباری تسلسل اور غیر یقینی معاشی کیفیت بہتر ہوسکتی ہے۔

منظم رییٹلرز کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے ایسوسی ایشن نے این سی او سی و دیگر سرکاری حکام کے کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے۔

چیئرمین( سی اے پی) طارق محبوب نے ایکسریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے مکمل نفاذ اور عام لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں حفاظت اور معاشی سرگرمیوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے حکام کی کوششیں قابل تحسین ہیں لیکن اس میں تاجربرادری کے اشتراک سے مزید بہتر لائی جا سکتی ہے اس سلسلے میں حکومت کو چاہیے کہ کاروباری برادری کی سفارشات کو اوقات کار اور دیگر معاملات میں شامل کیا جائے۔

The post تجارتی مراکز کے اوقات کار بڑھائے جائیں، چین اسٹورز ایسوسی ایشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RV9fq5