لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

 لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

لاہور میں گزشتہ رات سے صبح سویرے تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ وہاڑی، بہاولنگر، بھکر، کالاشاہ کاکو، نورپورتھل سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے فضا میں خنکی بڑھ گئی۔ بعض جگہوں پر آندھی سے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں شدید آندھی کے سبب بجلی کی مین تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

ادھر کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقہ دھنواں میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک گاڑی زد میں آگئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے۔

The post لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32ChQQu