اسلام آباد میں چاند دیکھنے کے لئے پہلی مشاہدہ گاہ تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد میں چاند دیکھنے کے لئے پہلی مشاہدہ گاہ تیار

 اسلام آباد: چاند دیکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پہلی آبزرویٹری ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں پہلی آبزرویٹری کے قیام میں پیش رفت سامنے آئی ہے، اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے اسلام آباد میں آبزرویٹری بنائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بنائی گئی پہلی ابزرویٹری کا افتتاح 11 اپریل کو ہو گا، جب کہ اسلام آباد کے بعد گوادر اور پھر پشاور میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔

 

The post اسلام آباد میں چاند دیکھنے کے لئے پہلی مشاہدہ گاہ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39GpZXZ