پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے، عثمان بزدار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم اپنی منزل کی طرف گامز ن ہیں، عوام سے کئے اپنے وعدے نبھائیں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، بہت جلد صوبے کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے محرومیوں کے ازالے کے لئے تحریک انصاف کو مینڈیٹ سے نوازا، ہم یکسا ں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کو ڈویلپمنٹ پیکیج دے رہے ہیں، ترقی ہر پسماندہ شہر، قصبے اور گاؤں کاحق ہے، اور یہ ترقی اب عام آدمی کے گلی محلے میں نظر آئے گی۔

The post پنجاب کے عوام کو خوشخبریاں دیں گے، عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wqjFxz