لاہور: وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید مناسب نہیں، جو ویکسین سندھ کودی گئی تھی وہ تو ابھی تک استعمال نہیں ہوئی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونامثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 56 نئے کیسز رپورٹ اور 67 افرادکورونا سےجاں بحق ہوئے، صرف لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصدہے، فیصل آبادمیں27 راولپنڈی میں بھی کیسز10فیصدبڑھ گئےہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہورمیں28اموات ہوئیں،
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، کمرشل سرگرمیاں شام 6بجےکےبعدبندہوں گی، ریسٹورنٹس پراِن ڈورڈائننگ بند ہوگی، ایمرجنسی آپریشن کے علاوہ دیگر سرجریز پر پابندی لگادی گئی ہے، لاہورمیں 15 اور راولپنڈی کے 10 مقامات پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، 8 فیصد سے زیادہ شرح والے تمام اضلاع میں پابندیاں لگانے لگے ہیں، اگر لوگ احتیاط نہیں کرینگےتوپھرمکمل لاک ڈاؤن کرسکتےہیں،
یاسمین راشد نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضوں کے لئے 2 ہزار 310 بیڈ دیےہیں، صوبے میں 2 ہفتے کے دوران 200 وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں، لاہور کے پبلک سیکٹر اسپتالوں میں50وینٹی لیٹر موجود ہیں اور آج مزید 23 نئے وینٹی لیٹر لگائےجا رہے ہیں، گوجرانوالہ میں88 فیصد، لاہور میں 89 فیصد اور راولپنڈی میں 38 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، پنجاب میں اس وقت آکسیجن فراہمی کی صورتحال بہتر ہے، پھر بھی سیکرٹری صنعت سے کہا ہے کہ صنعتوں کو آکسیجن کی سپلائی نسبتا کم کریں اور بچنے والی آکسیجن اسپتالوں کو فراہم کریں۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ویکسنیشن سب سے زیادہ ہورہی ہے، 1600 افراد کو گھر جاکر ویکسنیشن کی، جن کے پاس سواری نہیں ان کو ویکسین سینٹر لانے کے لئے بسیں چلا رہےہیں، اوسطا 23 ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جارہی ہے، صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 34ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، ایک ہفتےمیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگا دی جائےگی، لاہور میں مزید ویکسی نیشن سینٹر بنائے جارہے ہیں، عوام ہیلپ لائن نمبر 1033 پر کال کریں ، آپ کو گائیڈ کریں گے کہ کون سے اسپتال جانا ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بیان پرافسوس ہوا، بلاول بھٹو آپ کی حکومت خود مختار تھی آپ ویکسین خرید سکتے تھے لیکن پھر بھی این سی اوسی کی پہلی میٹنگ میں سب سے زیادہ اسٹاک سندھ کو دیا گیا، اور بلاول صاحب جو ویکسین سندھ کو دی گئی تھی وہ تو ابھی تک بھی استعمال نہیں ہوئی، وہ ویکسین اسٹاک اب بھی پڑا ہوا ہے، کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید مناسب نہیں، جب آپ تنقید کرتے ہیں تو اس پر دکھ ہوتا ہے ۔
The post بلاول بھٹو کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید نہ کریں، یاسمین راشد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nj9Vkm