کراچی: شہر میں آج بھی گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوسرے روز بھی گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کا راج ہے،اور گرد آلود ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ ایک کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی، جب کہ شہر میں شمال مشرقی ہوائیں 5 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ گرد آلود ہواؤں کے باعث کراچی انٹرنیشنل ائیر کوالٹی انڈیکس میں 5ویں نمبر پر ہے اور اس وقت شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ دن میں سمندری ہوائیں بھی منقطع رہیں گی، تاہم یہ ہوائیں شام تک بحال ہوجائیں گی، اس وقت شہر میں جو گرمی محسوس کی جارہی ہے وہ سمندری ہواؤں کی بندش کا نتیجہ ہے، اور یہ گرمی پیر تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
The post کراچی میں گرم موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں کا راج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xqvJQ2