ٹی ایل پی اسلام آباد مارچ کرے تو ساتھ دیں گے، فضل الرحمن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹی ایل پی اسلام آباد مارچ کرے تو ساتھ دیں گے، فضل الرحمن

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کا آغاز پی ٹی وی اور پارلیمان پر حملہ سے کیا۔

اگر ٹی ایل پی اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، گزشتہ رات اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کب تک نبی کریم ﷺکی ناموس کو روندتا ہوا دیکھیں گے۔

اگر مغرب کو یہ کھیل کھیلنا ہے تو ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، فرانس کے سفیر کو نکالنے کو مسئلہ کیوں بنایا گیا، ہمارے رسول کی ناموس محفوظ نہیں تو ہمیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں،فرانس کے سفیر کا جانا اب ٹھہر گیا ہے۔

The post ٹی ایل پی اسلام آباد مارچ کرے تو ساتھ دیں گے، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3glpXJ3