لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا، ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
The post کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3swaKY0