خیبر ایجنسی فضائی حملہ کیس میں حکومت اور وزارت دفاع کا جواب مسترد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبر ایجنسی فضائی حملہ کیس میں حکومت اور وزارت دفاع کا جواب مسترد

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خیبر ایجنسی فضائی حملہ کیس میں حکومت اور وزارت دفاع کا جواب مسترد کردیا۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے خیبر ایجنسی میں ایئر اسٹرائیک سے عام شہری آبادی کی ہلاکتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت  اور وزارت دفاع کا جواب مسترد کر دیا۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ہدایت کی کہ تحریری جوابات کےساتھ سپورٹنگ دستاویز نہیں لگائے گئے، وفاقی حکومت اور وزارت دفاع دستاویز کےساتھ عدالت کو مطمئن کریں۔

خیبر ایجنسی میں ایئر اسٹرائیک میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور پشاور ہائیکورٹ نے متاثرین کو دس لاکھ   فی خاندان معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف وفاقی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی  ہے۔

The post خیبر ایجنسی فضائی حملہ کیس میں حکومت اور وزارت دفاع کا جواب مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aFJS1M