فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کی عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے بی آئی ایس پی ریفرنس کی سماعت کی تو فرزانہ راجا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرزانہ راجہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد سے اب تک عدالت پیش نہیں ہوئیں، ایک سال سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ لیا جا رہا ہے، پتہ چلا ہے کہ فرزانہ راجہ 10سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل ہوچکی ہے۔

عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرزانہ راجا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے شریک ملزم راجہ عبد المناف کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم کیلئے تمام ملزمان کو طلب کر لیا، مقدمے کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

The post فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gr70Vr