امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے، شیخ رشید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔

اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے ، شیخ رشید پہلا دور بہتری سے مکمل ہوا ہے ، انہوں نے 11 یرغمالی پولیس افسران و اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، 192 دھرنوں میں سے ایک دھرنا رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین میں جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کئے ہیں، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران کئی انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاعات ملی ہیں، واقعے پر آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

The post امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32pBDCm