کراچی میں ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری

 کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی۔

شہر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جمعے کو گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج سے سال کا پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہری صبح 11بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔

The post کراچی میں ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fw72uN