کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈاکٹرز نے گھر سے باہر نکلنے اورمصروفیات سے منع کیا ہے، مولانا فضل الرحمان

 اسلام آباد: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔

اپنی صحت کے حوالے سے  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی، مولانا فضل الرحمان بخار کی علامت بھی تھی، خون کے ٹیسٹ کیے گئے،

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی طبیعت ناساز

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے، اور کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان علیل ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آیا۔

 

The post ڈاکٹرز نے گھر سے باہر نکلنے اورمصروفیات سے منع کیا ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uys93W