رہائشی جگہ کو کمرشل کرکے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا، سپریم کورٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رہائشی جگہ کو کمرشل کرکے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا، سپریم کورٹ

 کراچی: سپریم کورٹ کے فاضل جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ رہائشی جگہ کو کمرشل کرکے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجر بینچ نے کورنگی کراسنگ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف کورنگی شادی ہالز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے  قوانین رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ لارجر بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انور منصور خان کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ دنیا میں شہروں کا ماسٹر پلان ایک بار ہی بنتا ہے اور ڈیڑھ ہزار سال تک ویسا ہی رہتا ہے، شہر جیسے بنتے ہیں ویسے ہی رہتے ہیں، لیکن آپ کے قوانین تو ایسے ہیں، جس جگہ کو چاہیں، کمرشل کردیں، اس طرح تو رہائشی کو کمرشل کرکے وہاں کی ہیئت ہی تبدیل کردیں گے، علاقے کا پورا انفراسٹرکچر تبدیل ہوجاتا ہے، کیا پانی، سیوریج و دیگر مسائل پیدا نہیں ہوں گے؟پورے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پورا کا پورا ڈیفنس سوسائٹی کمرشل کر دیا گیا، اس طرح تو سب کمرشل ہوجائے گا۔

The post رہائشی جگہ کو کمرشل کرکے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dLudPn