شیر گڑھ: سورج کے گرد دائرہ نمودار، لوگ استغفراللہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
19اپریل کا سورج بڑی تابناکی کے ساتھ چمکا، سخت روشنی اوردھوپ کے باوجود سورج کے چاروں جانب بڑا عجیب و غریب، پراسرار گول دائرہ نمودار ہو گیا جو شیر گڑھ، نئی آبادی سمیت گرد و نواح میں دیکھا گیا۔
سورج کے اس پراسرار دائرے کودیکھتے ہی لوگ استغفراللہ اور اللہ اکبرکاوردکرتے ہوئے گھروں اور دفاتر کی چھتوں پر چڑھ گئے ہر کسی کے منہ میں الگ الگ تبصرہ تھا مختلف چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔
کوئی سورج کے اس ہالے کو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور قہر کی نشانی بتاتا رہا جبکہ اکثریت اسے حکومت پر بڑا بوجھ اور سختی کا مظہر کہتے رہے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلیے شہریوں نے نماز استغفار اور نوافل بھی ادا کیے گئے۔
The post شیر گڑھ؛ سورج کے گرد دائرہ نمودار، لوگ استغفراللہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gppGVF