ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا آغاز؛ حاضری نہ ہونے کے برابر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا آغاز؛ حاضری نہ ہونے کے برابر

 اسلام آباد: ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا آغازہوگیا ہے تاہم حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اتوار18 اپریل کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ملک بھرمیں سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ 9 ویں تا 12 تک کلاسزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا، آج وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بھی بچے اسکول پہنچے تاہم حاضری انتہائی کم دیکھنے کوملی۔

حکام نے 50 فیصد حاضری کے تحت بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ سکول آنے کی ہدایت کر رکھی یے، نویں سے بارہویں کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے بچوں کو اسکولوں میں بلایا گیا ہے۔

گزشتہ روز میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز کو عید تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کرونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

The post ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا آغاز؛ حاضری نہ ہونے کے برابر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q5M6Rd