ڈاکو کی 3 گھنٹے تک نارتھ ناظم آباد، سمن آباد، گلبرگ میں لوٹ مار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈاکو کی 3 گھنٹے تک نارتھ ناظم آباد، سمن آباد، گلبرگ میں لوٹ مار

 کراچی: گلبرگ میں پولیس مقابلے کے دوران 3گھنٹے سے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلبرگ کے علاقے بلاک13 میں حاجی کلب کے قریب ایک ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہا تھا کہ اس دوران گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکو نے فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوگیا، پولیس نے فوری طور پرڈاکو کو حراست میں لے کر طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بے ہوشی کی حالت میں زیر علاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو نے تین گھنٹے قبل نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے چھینی تھی اور اس کے بعد اس نے سمن آباد میں شہریوں سے موبائل فون چھینے ،ملزم اس کے بعد گلبرگ کے علاقے میں واردات کررہا تھا کہ پولیس نے اسے دھر لیا، ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل، اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد کرلیں ، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔

The post ڈاکو کی 3 گھنٹے تک نارتھ ناظم آباد، سمن آباد، گلبرگ میں لوٹ مار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OATKCk