کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارا 39 ڈگری پر آگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارا 39 ڈگری پر آگیا

 کراچی: شہر پر گرمی کے درمیانے درجے کی لہر کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے جب کہ بدھ کے روز پارا 39ڈگری تک ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز شہرمیں 5 روزہ گرم وخشک موسم کی پیش گوئی کی تھی،جس کے اثرات نمایاں ہونے شروع ہوگئے، بدھ کو دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہیں جبکہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر غالب رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،کم سے کم پارہ 26 فیصد رہا،ہوا میں نمی کا صبح کے وقت 81 فیصد تک بڑھ جانے کے سبب دن کے وقت حدت رہی،تاہم بعدازاں نمی کا تناسب صرف 28 فیصد ریکارڈ ہوا،گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

The post کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارا 39 ڈگری پر آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31RXl1Q