پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

 اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اداروں کی رکنیت حاصل کرلی۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلیمپنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے، اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین لالقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔

The post پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QcET1O