کراچی میں پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا، ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا، ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

کراچی میں موسمیات چورنگی کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے 3 دکانیں تباہ ہوگئیں اور کے الیکٹرک کی گاڑی بھی الٹ گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ پیزا کی دکان میں ہوا جس میں سلنڈر موجود تھا۔ دھماکے سے کے الیکٹرک کی وین سمیت 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ کے الیکٹرک ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ سعیدہ علی، 4 سالہ فاطمہ علی اور 2 سالہ عبداللہ شامل ہے۔ خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں جس کا گھر دکان کے اوپر ہے۔ وہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آگیا اور وہ اس کی زد میں آگئیں کیونکہ دکان زینے کے بالکل ساتھ ہے۔

The post کراچی میں پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا، ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dGY9fp