حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہ میں نجومی اور نہ میں ولی ہوں لیکن حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔

قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے، بیلٹ کے ذریعہ اراکین اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے، الیکشن کمیشن کو بھی چاہئے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنائے۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کتنے پرامید ہے کہ سینیٹ میں کامیابی ہوگی؟۔ جس کے جواب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی جانتا ہے،  نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں، تاہم حکومت بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔

The post حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38myvef