عذیر بلوچ کیخلاف قتل کیس میں گواہ کا بیان قلمبند - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عذیر بلوچ کیخلاف قتل کیس میں گواہ کا بیان قلمبند

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف قتل کے مقدمے میں گواہ کا بیان قلمبند کرتے آئندہ سماعت پر مزیدگواہوں کو طلب کر لیا۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار سرغنہ عزیز بلوچ کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

قتل کے مقدمے میں استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش ہوا جس نے بیان میں کہا کہ میں نے مقتول علی کی لاش اسپتال سے وصول کی تھی، عدالت نے مزید گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اپریل تک کیلیے ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق قتل کیس میں 2 ملزمان عزیربلوچ اور ظفر بلوچ نامزد ہیں، ملزم ظفر بلوچ گینگ وارکی  لڑائی کے دوران میں مارا گیا، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ کلری میں درج کیا گیا تھا۔

 

The post عذیر بلوچ کیخلاف قتل کیس میں گواہ کا بیان قلمبند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OWEUGa