وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت دعوے کی روزانہ سماعت کیلیے شہباز شریف کی درخواست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت دعوے کی روزانہ سماعت کیلیے شہباز شریف کی درخواست

 لاہور: شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

رہنما (ن) لیگ شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پونے چار سال قبل جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا، لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود ہتک عزت دعوے پر عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا تاہم قانون کے مطابق 90 روز میں ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں 62 بار سماعت ملتوی کی استدعا کی گئی، عمران خان نے مرکزی درخواست میں ہی متفرق درخواست دی اور 2 سال ضائع کرنے کے بعد درخواست واپس لے لی، عمران خان کا عدالتی کاروائی کا حصہ نہ بننا عدالتی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے لہذا عدالت ٹرائل کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

The post وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت دعوے کی روزانہ سماعت کیلیے شہباز شریف کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38VL2W8