جہلم: نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے والا بلال مظفر نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں نویں جماعت کی طالبہ کو سرعام دن دھاڑے اغواء کر لیا گیا، جب کہ ملزم نے طالبہ کے والد کو بھی اپنی گاڑی (ڈبل کیبن) کے نیچے کچلنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بلال مظفر نامی ملزم نے طالبہ قرة العین کو اسکول کے باہر سے اغواء کیا اور مزاحمت پر لڑکی کے والد کو بھی مارنے کی کوشش کی، تاہم خوش قسمتی سے طالبہ کا والد بچ گیا۔ ملزم نے ایک بار پھر رات کو لڑکی کے گھر میں داخل ہوکر اس کے والدین کو کارروائی کرنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
طالبہ کے والد نے تھانہ صدر پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی جس میں ملزم کے خلاف اغواء اور گھر میں گھسنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم دوبارہ چادر وچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کو لڑکی کے گھر پہنچ گیا اور والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر ڈی پی او کے حکم پرتھانہ صدرمیں دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے مرکزی ملزم بلال ظفر کو گرفتار کرلیا ہے۔
The post نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bY8YtM