لاہور: نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اور اس حوالے سے پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کیلئے مریم نواز کو متعدد مرتبہ طلب کیا گیا، لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
The post نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lolia5