اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ کردیئے گئے ہیں، اور دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے اور عملے کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، 17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلا سکیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ 17 مارچ سے آفس ٹائم 10 بجے سے 4 بجے تک ہوں گی۔
The post کورونا وائرس؛ قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rKkPRG