خیبرپختونخوا میں کورونا وبا نے ایک اور ڈاکٹرٍکی جان لے لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں کورونا وبا نے ایک اور ڈاکٹرٍکی جان لے لی

 پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وباسے ایک اور ڈاکٹر زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ ڈسٹرکٹ اسپتال کے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عزت خان کورونا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہی کورونا کا شکار ہوئے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے حیات اباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیرعلاج تھے۔

چند روز قبل ڈاکٹر عزت خان کو حالت مزید خراب ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، بدھ کی علی الصبح وہ انتقال کرگئے۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر کی طرح پشاورمیں بھی بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال، لیڈی ریڈنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں درجنوں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ترجمان کے مطابق جن افراد نے 1166 پر رجسٹریشن کروائی تھی ان کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ سینیئر پروفیسرز کی نگرانی میں کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

The post خیبرپختونخوا میں کورونا وبا نے ایک اور ڈاکٹرٍکی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cfNCHi