لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق

 لاہور / گنگن پور:  اچھرہ کے علاقے میں قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی، دیال سنگھ کالج کا کمسٹری کا لیکچرار شہ رگ کٹنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

35 سالہ موٹر سائیکل سوار آفتاب احمد گھرچونگی امر سدھو سے دیال سنگھ کالج لیکچر دینے جا رہا تھا کہ اچھرہ فلائی اوور کے قریب گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر نے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس نے آفتاب کے بھائی جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اچھرہ اظہر اسحاق کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

The post لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rnMI1U