کراچی: گورنرسندھ کے مطابق وفاق اورصوبائی حکومت میں کوئی دوری نہیں ہے، کچھ تحفظات دونوں کے درمیان ضرور ہیں۔
یوم پاکستان کے حوالے سے مزارقائد پرگورنروزیراعلیٰ سندھ جبکہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے حاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی،یوم قرارداد پاکستان پر بانی پاکستان کے مزارپاکستان آرمی کے دستے نے (سیرمونییل) سلامی دی،25 دسمبر سے مزارقائد کا نظم و نسق پاکستان نیوی کے پاس ہے۔
گورنراوروزیراعلیٰ سندھ نے مزارقائد پر حاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی،بعدازاں انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے،میڈیا سے بات چیت میں گورنرسندھ عمران اسمعیل کا کہناتھا کہ مزار قائد پر تجدید عہد وفا کرتے ہیں، بابائے قوم کے وژن کو یاد کرنے کا دن ہے،عمران خان کی لیڈرشپ جناح کے نقش قدم پر لے جارہے ہیں۔
گورنرسندھ کے مطابق وفاق اورصوبائی حکومت میں کوئی دوری نہیں ہے،کچھ تحفظات دونوں کے درمیان ضرور ہیں تاہم اس کا اثرترقیاتی کاموں پرنہیں پڑتا، دونوں جماعتوں کے اپنے نظریات ہیں ضروری نہیں ہے کہ ہرنکتے پراتفاق ہو، گورنرسندھ صوبے میں بہت سے افسران دس،دس سال سے ایک ہی جگہ بیٹھے ہوئے ہیں، افسران کا تبادلہ ہوتا رہنا چاہیے تاکہ سسٹم چلتا رہے،مذاکرات کیلیے وفاق کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کبھی کبھی دوریاں ہوجاتی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے، ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا، اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔
ان کا کہناتھا کہ سندھ کے جزائر کے معاملے پر وفاق کو اپنا جواب دیدیا،تینوں اسپتال کے متعلق فیصلے سے اختلاف ہے،اس حوالے سے ہم ری ویو پٹیشن میں گئے ہوئے ہیں،وفاق کا کہنا ہے کہ ہم سے پمز بھی نہیں چل یہ تین اسپتال کیسے چلائیں گے،وفاق سے اپیل کریں گے کہ بورڈآف گورنرز کا حکم نامہ واپس لے،وفاق سرکاری افسران کا ایک دم سے تبادلہ نہیں کرسکتا،ہم سے مشاورت کی جائے،سندھ حکومت کا موقف واضح ہے،مردم شماری میں سندھ کو کم گنا گیا ہے،ہمارے پاس شواہد موجودہیں۔
The post کچھ تحفظات ہیں، گورنر، اسپتالوں کے فیصلے پر اختلاف ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f8f3G4