کراچی: صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کرنے کا سوچا جاسکتا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہے، صوبے میں اسکول بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، اگر صورتحال خراب ہوئی تواسکول بند کرنے کا سوچا جاسکتا ہے۔
کورونا کی تیسری لہرمیں بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھرمیں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم، صحت اوردیگرمتعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔
The post کورونا وبا؛ صورتحال خراب ہوئی تواسکول بند کرنے کا سوچا جاسکتا ہے، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cduJWL