کراچی میں ویکسی نیشن سینٹر سہولتوں سے محروم، بزرگوں کو پریشانی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں ویکسی نیشن سینٹر سہولتوں سے محروم، بزرگوں کو پریشانی

 کراچی: شہر کے مختلف ویکسی نیشن سینٹرز سہولتوں سے محروم ہونے کی وجہ سے بزرگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی فہرست جاری کردی، فہرست کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں 27 مراکزقائم ہیں ان میں 2 نجی اسپتالوں کے مراکزبھی شامل ہیں،عوام کی سہولت کے پیش نظرخالق دینا ہال اورجناح اسپتال میں رات10 بجے تک ویکسین لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہاؤس میں جمعہ تک ڈاکٹروں کوکوویڈ ویکسین لگائی جائیگی،ڈاکٹرزحضرات ویکسین لگوانے کے لیے پاکستان میڈیکل ایند ڈینٹل کونسل کا سرٹیفیکٹ اور اصل شناختی کارڈہمراہ لائیں۔

سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ویکسین لگوانے کیلیے آنے والے شہریوں نے بتایا کہ ویکسین کے حصول کے لیے صبح سے کئی کئی گھنٹے انتظارکرنا پڑرہا ہے، بعض اسپتالوں میں ویکسین لگوانے والوں کے لیے بیٹھنے کی گنجائش رکھی اور نہ ہی گرمی میں پانی کا بندوبست کیاگیا جس کی وجہ سے بزرگ شہریوں کوشدید کوفت اورذہنی دباؤکا سامنا ہورہا ہے۔

اسی طرح نیوکراچی کے ایک اربن ہیلتھ سینٹرنمبر5 نارتھ کراچی میں پہنچنے والی بزرگ خاتون کے گھروالوں کا کہنا تھا کہ ساڑھے 9بجے تک اس سینٹرمیں ویکسین لگانے والا عملہ موجود نہیں تھا، شہر میں قائم دیگر مراکز میں ویکسین لگانے کا عمل بھی تاخیر سے شروع ہورہا ہے جبکہ بعض مراکز میں وقت مقررہ پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ویکسین مراکز پر پہنچنے والے شہریوں کے ملے جلے ردعمل تھے، بیشتر شہریوں نے ویکسین لگانے کے عمل کو حکومت سندھ کا بہترین اقدام قراردیا۔

ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر اسماعیل میمن نے بتایا کہ ویکسین مراکزمیں عوام کا زیادہ سے زیادہ آنا حکومت سندھ کی کامیابی ہے، دراصل عوام کی اکثریت ویکسین مراکز پروقت مقررہ سے قبل پہنچ جاتی ہے جبکہ ویکسین کاؤنٹر صبح 9بجے کھل جاتے ہیں۔

کراچی کے6اضلاع میں 27ویکسین مراکز قائم ہیں، ان میں ضلع جنوبی میں ایس آئی یوٹی، خالق دینا ہال، جناح اسپتال،لیاری جنرل اسپتال شامل ہیں،ضلع شرقی میں ڈاواوجھا اسپتال،آغاخاں اسپتال،ایم سی ایچ (پی آئی بی کالونی)، سندھ گورنمنٹ ماڈل اسپتال،لیاقت نیشنل اسپتال شامل ہیں، ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی،سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال و دیگر جگہوں پر پر ویکسینشن مراکز قائم ہیں۔

The post کراچی میں ویکسی نیشن سینٹر سہولتوں سے محروم، بزرگوں کو پریشانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vx4Fxz