وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، انہوں نے سی ڈی اے اسپتال سے سائنو فارم (چینی) ویکسین لگوائی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

واضح رہے کہ  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گزشتہ سال کورونا بھی ہوچکا ہے، جب کہ آئسولیشن کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، جب کہ ان کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متاثر ہوئے ہیں۔

 

The post وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/395lwhb