براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات مقررہ وقت پر مکمل کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات مقررہ وقت پر مکمل کرلی

 اسلام آباد: براڈشیٹ کمیشن نے تحقیقات مقررہ وقت پر مکمل کرلیں جب کہ قوم کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے براڈشیٹ کمیشن کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ 

وفاقی کابینہ نے نیب اور براڈ شیٹ کے معاملے پر ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی، جب کہ براڈشیٹ کمیشن نے تحقیقات مقررہ وقت پر مکمل کرلی ہیں اور کمیشن نے تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم آفس کو  بھجوا دی جو جوائنٹ سیکرٹری زاہد مقصود نے وصول کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اور متعقلہ ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ کے مطابق قوم کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے براڈشیٹ کمیشن کے ریڈار پر آ گئے ہیں، معاہدہ کس نے اور کن وجوہات پر کیا سب سامنے آگیا، براڈ شیٹ کی رقم غلط افراد کو کس نے ادا کی تحقیقاتی کمیشن نے معلوم کر لیا، براڈ شیٹ کمیشن نے 24 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے، ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہ ہوئیں، کمیشن نے 9 فروری کو کام شروع کیا تھا اور آج تحقیقات کے چھ ہفتے مکمل ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی فرم براڈشیٹ کا پاکستان کیخلاف اربوں روپے کا دعویٰ

واضح رہے کہ نیب نے مشرف دور میں بیرون ملک چھپائے گئے پاکستانیوں کے اثاثوں کا پتہ چلانے کیلیے برطانوی لیگل فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کی خدمات حاصل کی تھیں، نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا جو 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس پر فرم نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ گلوبل آربیٹریشن ریویو کے مطابق فرم کا پاکستان کیخلاف 600 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم ایک سینئر عہدیدارنے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 340ملین کا دعوی کیا گیا۔

The post براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات مقررہ وقت پر مکمل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cXhJDB