نصیر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نصیر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے گوٹھ عبدالطیف میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کیا اور اندر گھس کر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

The post نصیر آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OYXehX