اسلام آباد: پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے2 اراکین سندھ اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
پی ٹی آئی نے ایم پی اے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے، مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے نوٹسز جاری کیے۔
اسلم ابڑو اور شہریار شر کیخلاف 7 روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے، تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔
The post پی ٹی آئی کے 2 ارکان سندھ اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uRbutv
