گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا

لاہور: گلی میں چارپائی بچھانے کے تنازعے پر 10 سالہ  مزمل نے اپنے 11 سالہ دوست عبدالرحمان کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں قتل کے کمسن ملزم 10 سالہ مزمل کو ہتھکڑیوں میں پیش کردیا گیا، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے کی۔ پولیس کی جانب سے ملزم مزمل کا چالان اور ملزم مزمل کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت میں بیان دیا کہ 10 سالہ ملزم مزمل نے 11 سالہ عبدالرحمان کو چھری کے وار کرکے قتل کیا، اور  تنازعہ قتل کی وجہ گلی میں چارپائی بچھانا بنی، ملزم مزمل کے خلاف تھانہ ہڈیارا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

 

The post گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e0oRkZ