کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 1لاکھ جرمانہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 1لاکھ جرمانہ

پشاور: چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے قاری سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور کی جج ودیعہ مشتاق ملک نے مسجد میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے قاری سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ متاثرہ بچی کو تین لاکھ روپے بطور ازالہ دینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت کی تصدیق نہ ہو جائے۔

استعاثہ کے مطابق قاری سعید نے 2019 میں ایک سات سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

The post کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 1لاکھ جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lmAYuo