راولپنڈی ریلوے اسٹیشن دہشت گردی سے بچ گیا، بوتل بم برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن دہشت گردی سے بچ گیا، بوتل بم برآمد

 راولپنڈی: ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس نے مصنوعی دھماکے سے بوتل بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔  بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بوتل کو مصنوعی دھماکا کرکے ناکارہ بنادیا اور دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے قبل تاجروں نے احاطہ مٹھو خان اور دیگر بازاروں کی دکانیں بند کردیں جبکہ ریلوے روڈ کے قریبی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

The post راولپنڈی ریلوے اسٹیشن دہشت گردی سے بچ گیا، بوتل بم برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pSHHN8