گرین لائن بس سروس سے متعلق کراچی والوں کے لیے خوشخبری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گرین لائن بس سروس سے متعلق کراچی والوں کے لیے خوشخبری

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جمع کرائی گئی رپورٹ پر درخواستگزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کرادی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 24 کلومیٹر ٹریک کا فیزون مکمل ہوچکا، دوسرا فیز مارچ 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی، تمام ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔

گرین بس چلانے کیلئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا، گیارہ ارب روپے سے تکمیل کو پہنچنے والا منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ 24 کروڑ روپے کی لاگت سے تیارمنصوبہ میں 24 اسٹیشنزبنائے جائیں گے۔ عدالت نے درخواستگزار کو جوابی دلائل کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

The post گرین لائن بس سروس سے متعلق کراچی والوں کے لیے خوشخبری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3upuhM1