براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی عملی شروعات کیلیے حکومت متحرک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی عملی شروعات کیلیے حکومت متحرک

 اسلام آباد: جسٹس (ر) عظمت سعید کمیشن کی عملی شروعات کیلئے حکومت متحرک ہوگئی جب کہ براڈشیٹ انکوائری کمیشن کیلیے باقاعدہ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن نے انکوائری کمیشن سیکریٹریٹ کے قیام کیلیے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا، 4 نکاتی خط میں وزارت قانون و انصاف کو جلد از جلد سیکریٹریٹ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ براڈشیٹ کمیشن کو جو ریکارڈ مطلوب ہے وہ ریکارڈ بھی وزارت فراہم کرے، وزارت قانون نے خط کے بعد وزارت قانون و انصاف کے اعلی سطحی اجلاس میں سیکریٹریٹ قیام کے بارے میں غور کیا گیا، براڈشیٹ کمیشن سیکرٹریٹ کے لیے وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ وزارت قانون و انصاف نے کمیشن کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو 1800 سی سی گاڑی دینے کے احکامات جاری کردیے، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو بطور چئیرمین کمیشن پٹرول اور مینٹیننس الاونس بھی ملے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر لاجسٹک سپورٹ مہیا کی جائے گی، براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ممبر کو 1300 سی سی گاڑی بھی ملے گی۔

The post براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی عملی شروعات کیلیے حکومت متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cx7ckf