اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق، 10 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ: اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث زیرا کے مقام پر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 3 بچے اور 7 مرد شامل ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

The post اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں 15 مسافر جاں بحق، 10 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MrbC19