سعودی فوجی وفد کو بغیر ویزہ پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی فوجی وفد کو بغیر ویزہ پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

 اسلام آباد: سعودی عرب نیشنل آرمی کا چار رکنی وفد بغیر ویزے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا۔ چاروں اراکین سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارت خانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ایئرپورٹ پہنچ کر آن آرائیول ویزے جاری کروائے۔

ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کلیئرنس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اراکین میں ابو الخیال عبدالله، محمد سعد الجامی، احمد شاہون النطیری، ضلاک سلیم المعطری شامل تھے۔

The post سعودی فوجی وفد کو بغیر ویزہ پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OfyRfb