اسلام آباد: محمد علی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے آج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔ اس متعلق موسم ٹھیک رہا توآج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے- ٹو کی بلند ترین سطح پرلاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرے گی۔ جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام ایکسپریسومیں بات کرتے ہوئےساجد سدپارہ نے کہا ان کے والد عالمی سطح کے کلائمبراوراچھے فیصلہ سازتھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کی امید ختم ہورہی ہے، واٹرلیگ سے واپس آنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوہ پیماوٴں کی تلاش کیلئے پاک فوج اورحکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے، میری آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے اس حوالے سے بات ہوئی انہیں بھی ہم حالات سے باخبررکھے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔
The post کوہ پیماؤں کی تلاش؛ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن کئے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36Y0SyB