لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

اسکردو: دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے دیگر ساتھی گزشتہ 2 روز سے لاپتہ ہیں، کے ٹو کی 8 ہزار سے زائد میٹر بلندی پر آج موسم قدرے بہتر ہے، جس کی وجہ سے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے آج دوبارہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، اس کے لئے 4 مقامی کوہ پیما بھی تعاون کررہے ہیں جب کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کو 7 ہزار میٹر سے بلندی پر سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے گا، علی سدپارہ اور دوسرے کوہ پیماؤں کی خیریت سے واپسی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔

The post لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36N3Yp6